شوکت خانم کے اسپتال پرنیازی خان کا پورا خاندان پل رہا ہے ، کاغذی شیر لندن میں بیٹھ کر بلا بن گیا ہے: آصف زرداری

Oct 26, 2017 | 20:25

ویب ڈیسک

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے عمران خان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں اسی لئے شوکت خانم کے اسپتال پرنیازی خان کا پورا خاندان پل رہا ہے, کھلاڑی معافی نیازی ہیں انہیں صرف دوسروں پر تنقید کرنی آتی ہے اور وہ صرف بھاگنا جانتے ہیں, کپتان ایک بار پھر معافی نامہ لیکر سامنے آگئے ہیں, جس کی اپنی داستانیں مشہور ہیں وہ کیا نیا پاکستان بنائے گا ,کاغذی شیر لاہور میں دوبارہ لندن میں بلا بن کر بیٹھ گیا ہے .کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ کپتان ایک بار پھر معافی نامہ لیکر سامنے آگئے ہیں جسکی اپنی داستانیں مشہور ہیں وہ کیا نیا پاکستان بنائے گا ,خیبر پختونخوا میں ایک پل کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں دیکھی ,نیازی خان تمھارا ذریعہ معاش کیا ہے؟ شوکت خانم ہسپتال پر نیازی خان کا پورا خاندان پل رہا ہے ,سیاست کا کھلاڑی نام اور ذات بدلتا رہتا ہے ,کاروبار نیازی کے نام سے کرتا ہے اور سیاست کے لیے خان بن جاتا ہے, نیازی خان اپنے والد کے نام کی سیاست کیوں نہیں کرتے, کوئی دھبہ لگا ہوا ہے ,عمران خان سے اس کی جماعت کی خواتین محفوظ نہیں یہ کیا نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں ,کیا یہ کشمیر فتح کر کے ساتھ ملائیں گے ؟ عمران خان کے پاس سوائے تنقید کے کوئی پروگرام ,ادھر کاغذی شیر دوبارہ لندن میں بلا بن کر بیٹھ گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر کسانوں کو مراعات دیں گے, پہلے ہم نے گندم کی قیمت بڑھائی جب ہم آئے تو گندم کا زوال تھا ک,ے پی کے میں گندم کے ٹرکوں پر لوٹ لگ رہی تھی, ہم نے اسے سنبھالا ہے, آئندہ ہم نے پاکستان کو ایک ایگرو ایکسپورٹ ملک بنانا ہے ,میاں صاحب نے موقع ضائع کیا 1.4بلین ڈالر کی چینی ہم بھیج سکتے تھے مگر میاں صاحب چاہتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ میں جائے, یہ آئی ایم ایف میں جائیں اور پھر آئی ایم ایف ان کو ایسی سخت شرطیں دے کہ آپ اپنی فوج اور ادارے کم کریں ,انشاء اللہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ,اللہ نے ہمیں موقع دیا تو ہم اس چیلنج کو قبول کریں گے اور پہلے تین سال میں پاکستان کی برآمد 60بلین ڈالر تک لیکر جائیں گے, ہم نے مشرف دور کی تمام کمیاں پوری کیں, لوگوں کو بی بی کارڈ دی,ا اب ہم نے طلباء کے لیے سٹوڈنٹ کارڈ بنانے ہیں اور انہیں وظیفہ دیا جائے گا پ,اکستان پیپلز پارٹی جب بھی حکومت میں آتی ہے ہر شعبہ امیر ہوتا ہے, پاکستان تب امیر ہو گا جب ہر فرد امیر ہو گ,ا یہاں دو قسم کے دستور کیوں ہیں, شرجیل میمن کو بلا کر جیل میں ڈالتے ہیں وہ تو بیچارہ گاڑی سے اتر رہا ہے ,میاں صاحب کو تو قابل ضمانت سہولت ملتی ہے, شہزادہ اور شہزادی 40گاڑیوں کے ساتھ آتے ہیں اور ان کو ایک دن میں ضمانت ملتی ہے, مجھے جب گرفتار کرتے ہیں تو پہلے ایم پی او میں گرفتار کیا جاتا ہے ,اس کے بعد کیس ڈھونڈے جاتے تھے کہ اس پر کونسا کیس بنائیں, میرے ساتھ ہمیشہ یہی کچھ ہوا .آصف زرداری نے کہا کہ جن بیوقوف سیاستدانوں کو پتہ نہیں ہے انکو بتادوں کہ غلام اسحاق خان نے بھی مجھ پر 11کیس بنائے تھے جو سب کے سب میں جیل سے جیتا تھا, اب بھی جب انہوں نے مجھ پر کیس بنائے تو میں سارے کیس لڑ کر جیتا ہوں, جعلی نیازی اور لکھے پڑھے پنجاب کا جعلی لیڈر گرمی برداشت نہیں کر سکتا ,ہم لانڈھی جیل میں کوٹوں میں گئے, ہم انشاء اللہ ان کا مقابلہ کرتے رہیں گے ,ہمت رکھو ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں, جب تک بھٹو کا نام ہے اور راج ہے یہ جنگ چلتی رہے گی۔

مزیدخبریں