عقیدہ ختم نبوت کیخلاف قادیانیت نواز پالیسیوں کا مقابلہ کیا جائیگا: مقررین کانفرنس چناب نگر

چنیوٹ+ چناب نگر (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقدہ آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے شرکاء اور مقررین نے کہا ہے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں قادیانیوں کی غیر قانونی اور اشتعال انگیز سرگرمیاں قابل تشویش اور لمحہ فکریہ ہیں۔ حکومت پاکستان نوجوان نسل کا ایمان بچانے کے لئے ملک کے تمام تعلیم اداروں کے داخلہ فارموں میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرے۔ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف قادیانیت نواز پالیسیوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا جائے گا۔ امت کے مشترکہ عقائد و نظریات پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے والے اسلام اور ملک کے غدار ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ اور بیورو کریسی میں چھپے قادیانی غیر محسوس انداز میں ٹکراؤ کی صورت پیدا کر رہے ہیں تاکہ ملک کو مذہبی و معاشی حوالہ سے عدم استحکام کا شکار کیا جاسکے۔ اسلامیان پاکستان ان گھناؤنی سازشوں کا ادراک کر کے اتفاق و یک جہتی سے ناکام بنانے میں ہراول دستے کا کردار کریں۔ اسلام کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان میں قادیانی اور یہودی ایجنڈا نہیں چلنے دیا جائے گا۔ قانون توہین رسالت اور قوانین ختم نبوت کو چھیڑنا آگ و خون سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ کانفرنس کی افتتاحی نشستوں کی صدارت پیر حافظ ناصر الدین خاکوانی، صاحبزادہ عزیز احمد، صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد اور مولانا محب اﷲ لورالائی نے کی۔ جبکہ کانفرنس سے مفکر ختم نبوت مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا مفتی محمد حسن، شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا محمد امجد خان، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا قاضی احسان احمد،مولانا غلام حسین، مولانا عبدالقیوم حقانی،مولانا سائیں عبدالمجیب بیر شریف، مولانا مفتی مسعود سومرو، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا مفتی محمد دین ٹل، مولانا عبدالحکیم نعمانی، مولانا محمد قاسم رحمانی، مولانا عبدالستار گورمانی، مولانا عبدلنعیم رحمانی، مولانا محمد وسیم اسلم، مولانا محمد اسحاق ساقی، مولانا محمد خبیب، مولانا محمد اقبال، مولانا مختار احمد،مولانا ضیاء الدین آزاد، مولانا محمد رضوان عزیز، مولانا عبدالرشید غازی، صاحبزادہ حافظ مبشر محمود، مولانا محمد قاسم سیوطی،مولانا محمد ایوب خان ڈسکہ، مولانا راشد مدنی ٹنڈو آدم، حافظ محمد مہتاب سمیت متعدد مقتدر شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔ مولانا عزیزالرحمن جالندھری نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا دفاع کرنے والے قدرت کی طرف سے حضور اکرمﷺ کی ذاتی خدمت پر مامور ہیں ۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا قادیانی صیہونی وسامراجی طاقتوں کے گماشتے اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا مسئلہ ختم نبوت کو متنازعہ بنانے والے منکرین ختم نبوت کو کندھا فراہم کر رہے ہیں۔ کانفرنس میںعقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و فضیلت سمیت مختلف موضوعات پر بیانات ہوئے۔ کانفرنس آج بھی جاری رہے گی۔ دینی اور سیاسی جماعتوں کے رہنما اورو قائدین خطاب کریں گے۔ چناب نگر سے نمائندہ خصوصی کے مطابق جمعیۃ علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج چناب نگر ختم نبوت کا نفرنس میں شرکت کریں گے اور جمعیۃ کے ذمہ داروں سے ملاقات کریں گے اور رکنیت سازی کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔
ختم نبوت کانفرنس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...