نوازشریف سو فیصد دوبارہ جیل جائیں گے‘ این آر او کیلئے پیغامات آ رہے ہیں : فواد چوہدری

Oct 26, 2018

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فوادحسین چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی کے لیے حکومت نے بریانی کا آرڈر دے دیا ہے، اتنی سہولیات دینے کے بعد بھی اپوزیشن کی اے پی سی کامیاب نہ ہو تو ہم کیا کر سکتے ہےں جب کہ کنٹینر، کھانا اور جگہ فراہم کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کردار اس وقت صرف رونے دھونے تک کا ہے۔ یہ نہ پوچھیں این آر او کون کون مانگ رہا ہے یہ پوچھیںکہ این آر او کون کون نہیں مانگ رہا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا وزیراعظم نے اپنے کل کے خطاب میں اپوزیشن کو کھلی آفر دی تھی، اپوزیشن رونا دھونا بند کرے اور پاکستان کے لیے اکٹھے ہوں۔ حکومت کی طرف سے ملکی معاشی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی ) بلانے کی تجویز زیر غور ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے ان کو بلا کر کیا کرنا ہے، یہی لوگ 10،10سال حکومت کرتے رہے ہیں، اس کے بعد بھی انکو بلا کر ہم نے ان کا اچار ڈالنا ہے۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ میاں صاحب آج کل ٹی وی نہیں اکاﺅنٹ دیکھ رہے ہیں‘ میاں صاحب دیکھ رہے ہیں کتنے پیسے واپس کرنے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کردار پرائی موت پر رونے والی کا ہے۔ اپوزیشن کی ہونے والی اے پی سی کی بریانی آرڈر کر دی ہے۔ علاوہ ازیں نجی ٹی وی کی گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ جن افراد کے خلاف کیسز ہیں انہوںنے وزیراعظم عمران خان کو این آر او کے لئے پیغامات بھیجے ہیں۔ انہوں نے پیغامات بھیجنے والے افراد کے نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ پیغامات نہ بھیجیں کیونکہ اپنوں اور غیروں کو چھوڑیں گے نہیں۔ ایک سوال پر فواد چودھری نے کہا نواز شریف دوبارہ جیل جائیں گے اور سو فیصد جائیں گے۔
فوادچودھری

مزیدخبریں