وفاق اور صوبے قومی آبی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں :وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی آبی کونسل کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزرائ‘ وزراءاعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے آبی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے جامع روڈ میپ کی ضرورت پر زور دیا۔ آبی مسائل کے حل کیلئے قوم آبی کونسل مو¿ثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ ماضی میں آبی معاملات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ وفاق اور صوبے قومی آبی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ وزیر پانی وبجلی کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی پانی سے متعلق 2ہفتے میں وزیراعظم کو سفارشات پیش کرے گی۔ وزیراعظم نے بڑھتی ہوئی آبادی کی شرح پر اظہار تشویش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتی آبادی سے پانی کی دستیابی کا مسئلہ سنگین ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں چین سے سرمایہ کاری لائیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کا نیا پاکستان کا تصور یہ ہے کہ جن لوگوں کو پاکستان میں نوکریاں نہیں ملتی اور وہ باہر جاتے ہیں انہیں اپنے ملک میں نوکریاں ملنی چاہئیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے کہ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے کیونکہ جنتی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی غربت میں اتنی کمی ہوگی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کا رشتہ مضبوط ہوتا جائے گا جس سے نئے پاکستان کا مقصد پورا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنا جتنا زیادہ آسان ہوگا اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی جس سے نوجوانوں کو ملازمت کے مزید مواقع ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، جو نوجوان پاکستان سےباہر نوکریاں کرنے جاتے ہیں انہیں ملک میں ہی مواقع دیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ بیجنگ جاکر چین سے پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں چینی سرمایہ کاری لے کر آئیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنا چاہتے ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم کے پاکستان میں ڈیلی چائنہ اور جے ڈبلیو سیز گروپ کے تعاون سے دو سو ملین ڈالر کی لاگت سے شیشے کی مصنوعات بنانے والے کمپلیکس کے منصوبے کا افتتاح بھی کیا اور اس سلسلے میں تقریب اسلام آباد میں وزیراعظم ہا¶س میں ہوئی۔ وزیر صنعت و کامرس اور سرمایہ کاری میاں محمد اسلم اقبال، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر مملکت مراد سعید، علی محمد خان، فیصل واوڈا اور عثمان ڈار بھی شریک ہوئے۔
اجلاس

ای پیپر دی نیشن