عمران خان کی ثالثی پیشکش یمن سعودی عرب معاملات بہتر بنانے کیلئے نہیں، سفارتخانہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں یمن کے سفارتخانہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یمن بحران کے حل کے سلسلہ میں ثالثی کی پیشکش سعودی عرب اور یمن میں معاملات کو بہتر بنانے کیلئے نہیں کی بلکہ بحران حوثی باغیوں اور یمن حکومت کے درمیان ہے۔ باغیوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔ یمنی حکومت کئی مرتبہ باغیوں کو مذاکرات کی پیشکش کرچکی ہے لیکن انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔ حکومت اب بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کا پرامن حل تلاش کرنے کیلئے مذاکرات پر تیار ہے۔ سعودی عرب اور دوسرے دوست ملکوں نے ہماری حکومت کی درخواست پر فوجی مداخلت کی اور ان کی کوشش ہے کہ ملک میں قانونی حکمرانی قائم ہوجائے۔
یمنی سفارتخانہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...