شہزاد اکبر کی برطانوی وزیر داخلہ سے ملاقات لوٹی رقم کی واپسی سمیت اہم معاملات پر بات چیت

لندن(اے این این ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب امور شہزاد اکبر نے برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید اور دیگر حکام سے ملاقات کی، جس کے دوران منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اقدامات اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے اثاثوں کی بازیابی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔معاون خصوصی شہزاد اکبر اور برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید کی ملاقات میں باہمی قانونی امداد، ملزموں کی حوالگی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر بات چیت کی گئی۔علاوہ ازیں ملاقات کے دوران منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اقدامات اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے اثاثوں کی بازیابی سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔شہزاد اکبر نے بین الاقوامی انصاف اور منظم جرائم ڈویژن سے متعلق برطانیہ کی ڈپٹی چیف کران پراسیکیوٹر ڈیبی پرائس سے بھی ملاقات کی، جس میں برطانیہ کو بھیجی گئی ملزموں کی حوالگی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے انسداد کرپشن سے متعلق امور کے سربراہ اور برطانوی رکن پارلیمنٹ جان پین روز سے بھی ملاقات، جس میں کرپشن ختم کرنے سے متعلق امور میں خامیاں دور کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔شہزاد اکبر نے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کا بھی دورہ کیا جہاں وہ پاکستان اور افغانستان سے متعلق برطانیہ کے خصوصی مندوب گیریتھ بیلے سے بھی ملے۔
شہزاد اکبر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...