امارات کا اعلیٰ سطح وفد کل پاکستان آئیگا، بیل آﺅٹ پیکج متوقع

اسلام آباد (جاوید صدیق) متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ سطح کا وفد امارات کے صدر کی قیادت میں ہفتہ کے روز پاکستان کے دورے پر پہنچے گا۔ نوائے وقت کو معتبر سفارتی ذرائع نے بتایا وفد وزیراعظم اور فوجی قیادت کیساتھ دوطرفہ تعلقات علاقائی صورت تحال پر تبادلہ خیال کرے گا۔ ذرائع کے مطابق عرب امارات کے وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان کو متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کی طرف سے ملنے والے امدادی پیکج کے برابر بیل آڈٹ پیکج ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ہمیشہ سے گہرے اور برادرانہ رہے ہیں۔ دونوں ملکوں میں مختلف علاقائی اور عالمی معاملات پر نکتہ نظر میں مماثلث پائی جاتی ہے۔ امارات کی سات ریاستوں میں کم وبیش پانچ لاکھ پاکستانی کام کررہے ہیں جو پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ ارسال کرتے ہیں۔ عرب امارات کے وفد کے دورہ پاکستان سے مزید افرادی قوت کی درآمد کے معاملہ پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
امارات/ وفد

ای پیپر دی نیشن