مہنگائی کا طوفان آنیوالا ہے‘ عوام جھولیاں اٹھا کر حکمرانو ں کو بددعائیں دینگے: احمد محمود

ملتان ( نمائندہ نوائے وقت ) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ الگ صوبہ کے قیام کے سہانے خواب دکھا کر اقتدار میں آنے والے حکمران عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر رہے ہیں آئندہ 6ماہ میں مہنگائی کا وہ طوفان آئے گا کہ عوام جھولیاں جھولیاں اٹھا اٹھا کر حکمرانوں کو بددعائیں گے حکومت کو اپنا ملبہ خود اٹھانا چاہیئے کب تک وہ پی پی اور (ن) لیگ کو بدنام کریں گے عمران خان کو چاہیئے کہ وہ اپنے کام پر تو جہ دے سعودی امداد سے کافی سہارا ملے گا امداد کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے سعودی عرب کے مشکور ہیں سانحہ ڈی جی خان کے متاثرین کی امداد نہ کرنا پسماندہ خطہ سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ ڈی جی خان غازی گھاٹ کے متاثرین سے ان کی رہائش گاہ سیوڑہ چوک پر اظہار تعزیت کے بعد کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے سید احمد مجتبی گیلانی، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سٹی صدر ملک نسیم لابر، سٹی صدر شعبہ خواتین ونگ عابدہ بخاری ، رائو ساجد علی ، ایم سلیم راجہ ودیگر کارکنان بھی موجودتھے مخدوم احمد محمود نے مزید کہا کہ بجلی و سوئی گیس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے جنوبی پنجاب کی محرومیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے لیکن حالات مزید خراب ہوتے نظر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں سانحہ ڈی جی خان غازی گھاٹ کے متاثرین سے اظہار تعزیت کے لئے ہی ملتان آیا ہوں اور اس موقع پر میں حکومت سے مطالبہ کروں گا کہ وہ سانحہ متاثرین کی دادرسی کریں جو انتہائی غریب لوگ ہیں لیکن افسوس کہ ابھی تک ان کی حقیقی معنوںمیں دادرسی کے لئے کوئی نہیں آیا لیکن میں ہر سطح پر سانحہ ڈی جی خان کے متاثرین کی آواز بنوں گا ۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا سید غازی شاہ

آپ 1918ء میں متھال، مانسہرہ میں سید مبارک شاہ کے ہاں پیدا ہوئے۔ نسبت سادات سے آپ کا گھرانہ اپنے علاقہ میں عزت و احترام کی نظر سے ...