سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرے، بھارت کو کشمیر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مفاہمتی عمل اپنانا چاہیے،نرم بھارتی رویہ مثبت اثرات مرتب کرے گا۔