ڈیرہ اسماعیل خان (اے این این ) محکمہ انسداد دہشت گردی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران ڈیراہ اسماعیل خان جیل پر حملے میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد عابدکو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی اور پولیس نے ڈیرہ اسمعیل خان کے مضافات میں باگوئی شمال میں مشترکہ آپریشن کیا.