لندن (آئی این پی)برطانوی دارالحکومت میں مسجد کے باہر کھڑے افراد پر تیز رفتار کار چڑھانے کے الزام میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تین نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت میں کی عدالت نے مشرقی لندن کے علاقے کریکل ووڈ میں واقع المجلس الحیسنی اسلامک سینٹر کے باہر کھڑے افراد پر گاڑی چڑھانے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں 20 سال کے جوانوں کو معمولی زخم آئے تھے جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی تھی جبکہ 50 سالہ شخص کو شدید زخمی ہوا تھا۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے 24 سالہ مارٹن اسٹروک کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے اور نسل پرستانہ حملہ کرنے کے الزام میں سیکشن 18 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ باقی دو 20 سالہ نوجوانوں پر بھی غیر قانونی طور پر گاڑی چلانے اور نسل پرستانہ حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم مجسٹریٹ کی عدالت نے انہیں آئندہ سماعت تک ضمانت پر رہا کردیا ہے۔