کراچی ( پ ر) سلک بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے گزشتہ رزو منعقد ہونے والے اجلاس میں 30 ستمبر 2018ء تک 2.719 ارب روپے کے آپریٹنگ منافع جو 1.235 ارب روپے بعد از ٹیکس بنتا ہے کا اعلان کیا گیا ۔یہ پچھلے سال اسی مدت کے بعد از ٹیکس منافع میں 70 فیصد اضافہ ہے۔ نیٹ انٹرسٹ انکم 30 ستمبر 2018 کو ختم ہونے والی میعاد پر 913 ملین روپے تھی جو کہ 23 فیصد گروتھ کو ظاہر کرتی ہے جبکہ نان فنڈڈ انکم میں پچھلے سال اسی مدت کے مقابلے میں 42 فیصد گروتھ حاصل ہوئی سلک بینک کے مجموعی ایڈوانسز میں 14.29 ارب روپے کا اضافہ حاصل کیا گیا ۔جو کہ اسی مدت میں 2017 کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے ۔جبکہ دسمبر 2017 کے مقابلے میں ڈیپازٹس بھی 12 ارب روپے بڑھ گئے۔
سلک بینک نے 9 ماہ کے آپریٹنگ منافع کا اعلان کر دیا
Oct 26, 2018