ملتان( سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کے زیراہتمام پینٹینگولرانڈر 19 ٹی ٹونٹی کپ میں بلوچستان اور پنجاب نے مدمقابل ٹیموں کو مات دیدی۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں فیڈرل ایریاز نے 9 وکٹوں پر 105 رنزبنائے۔صارم اشفاق 29 حیدر علی نے 22 رنزبنائے۔بلال خان 3 عامر علی اور محمد جنید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔بلوچستان نے ہدف 4 وکٹوں پر مکمل کرلیا۔محمد آصف 37 خیام خان 24 رنزبناکر نمایاں رہے۔صارم اشفاق 2 اور فہد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے میچ میں سندھ نے تمام وکٹوں پر 73 رنزبنائے۔صائم ایوب 21 اور محسن ریاض نے 13 رنزبنائے۔فہد منیر 3 اور سلمان شفقات نے 2وکٹیں حاصل کیں۔پنجاب نے ہدف ایک وکٹ پر مکمل کرلیا۔اویس ظفر 36 ابتصام الحق نے 30 رنزبنائے۔صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔