لندن (آئی این پی)نیواڈا اسٹیٹ ایتھلیٹک کمیشن نے روس کے مسلمان باکسر خبیب نورماگومیدوف اور آئرلینڈ کے کانر مک گریگر کے خلاف پابندی میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایٹھلیٹک کے ادارے مذکورہ فیصلہ الٹی میٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ کی ٹائٹل فائٹ کے دوران ہونے والی بدنظمی کے کی تحقیقات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کیا ہے۔نیواڈا اسٹیٹ ایتھلیٹک کمیشن کا کہنا ہے کہ جب تک یو ایف سی فائٹ کے درمیان دونوں باکسرز اور ان کی ٹیم کے ممبران کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں تب تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔کھیل کے ماہرین کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس پابندی کے بعد خبیب نورماگومیدوف کے فلیڈ مے ویدر کو دیے جانے والے چیلنج کی فائٹ نہیں ہو سکے گی۔