مسلمان باکسر خبیب پر پابند ی میں توسیع مے ویدر سے فائٹ نہ ہونے کا امکان

Oct 26, 2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک )نیواڈا سٹیٹ اتھلیٹک کمیشن نے روس کے مسلمان باکسر خبیب نورماگومیدوف اور آئرلینڈ کے کانر مک گریگر کے خلاف پابندی میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔نیواڈا سٹیٹ اتھلیٹک کمشن کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی تحقیقات مکمل ہونے تک پابندی برقرار رہے گی۔ امکان ہے کہ پابندی کے بعد خبیب نورماگومیدوف کے فلیڈ مے ویدر کو دیے جانیوالے چیلنج کی فائٹ نہیں ہو سکے گی۔

مزیدخبریں