لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)سائیکلسٹ ثاقب الرحمن نے کے ٹو کے پہاڑ پر سائیکل دوڑا دی، قومی سائیکلسٹ نے بیس ہزار کی بلندی تک سائیکل چلا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ سائیکلسٹ نے 2جولائی کو ملتان سے سفر کا آغاز کیا تھا۔ سفر کا مقصد پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔ثاقب کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کارنامے کو پاک فوج اور شہیدوں کے نام کرتے ہیں۔