لاہور (سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راونڈ ڈیوون براوو نے تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، تاہم وہ دنیا بھر ٹی ٹونٹی لیگز کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے 14 سالہ کیرئیر میں لیجنڈری کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔براوو نے بتایا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ میں موقع دینے کے لیے وہ جگہ چھوڑ رہے ہیں۔ براوو نے ایک روزہ کیریئر میں 164 میچز کھیل کر 2968 رنز ‘ 199 وکٹ بھی حاصل کر رکھی ہیں۔