لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پرمشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔پہلا میچ جیتنے کے بعد گرین شرٹس نے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر گرفت زیادہ مضبوط ہو گئی ہے۔قومی کرکٹرز نے دوسرے میچ میں کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم ہیں ۔ کوچز نے دبئی پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کو میچ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔آل رائونڈ ر شعیب ملک جنہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا تھا آج ٹیم کا حصہ ہونگے ۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے کہا ہے کہ حسن علی کی ہٹنگ کا مظاہرہ کرنے کے بعد انہیں فخر زمان کیساتھ اوپننگ کرنے کیلئے بھیجنا کوئی برا فیصلہ نہیں ہوگا۔ ہمارا باولنگ اٹیک اچھا ہے اس لیے ہم سکور بور ڈ پر بڑا مجموعہ لگا کر اس کا دفاع کرنے کوترجیح دیتے ہیں، چند بلے باز بڑی ہٹ مار سکتے ہیں ،ہم ہمیشہ باولنگ کرتے ہوئے صرف وکٹیں لینے کا سوچتے ہیں اور عماد وسیم کاٹیم میں کم بیک کرنا اچھی خبر ہے۔ دبئی میں پہلے بھی کھیل چکے ہیں ۔ پہلی جیت بھول کر میدان میں اتریں گے ۔ کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم ہیں ۔ نظر ین کلین سویپ پر ہیں ‘بلے بازوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ٹاپ آرڈر کیساتھ ساتھ مڈل آرڈر کو بھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ امید ہے شعیب ملک کی واپسی سے بیٹنگ مزید مضبوط ہو جائیگی ۔ آسٹریلوی ٹیم نے بھی پہلے میچ میں ٹاپ آرڈر ‘مڈل آرڈر ناکام ہونے کے بعد سر جوڑ لئے ہیں ۔ کینگروز ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو دوسرے میچ میں کم بیک اور سیریز میں واپسی کیلئے بریفنگ دی ہے ۔
نظریں کلین سویپ پر‘ بائولنگ مضبوط‘ بیٹنگ ٹھیک کرینگے: سرفراز احمد
Oct 26, 2018