سگنل سسٹم میں کمیونیکیشن نقائص کا جائزہ لینے کیلئے 4 رکنی کمیٹی ملتان پہنچ گئی

ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان ریلوے ملتان کے ڈی ٹی او طاہر مروّت کی ہدایت پر چار رکنی کمیٹی کو ملتان اسٹیشن پر سگنل سسٹم میں کمیونیکیشن نقائص کا جائزہ لینے پہنچ گئی ذرائع کے مطابق کمیٹی میں اے ٹی او چوہدری شوکت، اے ٹی او جاوید کھوکھر ، اے ایس سی حیدر شاہ اور ٹی آئی ایم کے زاہد شامل ہیں افسران کی ٹیم سگنل سسٹم میں موجود خامیوں اور انکے حل سے متعلق اپنی رپورٹ ڈی ٹی او طاہر مروّت کو پیش کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن