اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )حضرت امام حسین ؓ وہ عظیم نجات دہندہ انسانیت ہیں جنہوں نے انسانی رشتوں کی بقاء اور حرمت انسانیت کے احیاء کیلئے وہ قربانی پیش کی جو بے مثل و بے مثال ہے اور زندہ اقوام کیلئے معرفت و آگہی اورکامیابی و کامرانی کے حصول کا ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس اسیرانِ کربلا سے خطاب کرتے ہوئے خطیبہ فضہ عابد نے کیا۔انہوں نے کہا کہ خانوادہ محمد و آل محمدؐنے ہر ابتلا و آزمائش اور ظلم و جور کے مقابلے میں صبرو برداشت کا مظاہرہ کرکے پوری دنیا پر یہ ثابت کردیا کہ راہِ حق میں پاکیزہ مقاصد کے حصول کیلئے اگر سب کچھ قربان کرنا پڑے تو اس سے دریغ نہیں کرنا چاہیئے
امام حسین انسانیت کے نجات دھندہ ہیں،فضہ عابد
Oct 26, 2018