نسٹ کے سکول آف مکینیکل اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ کا چھٹا کانووکیشن

Oct 26, 2018

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) کانووکیشن میں 150 سے زائد طلبہ کو مختلف پروگرامز میں ڈگریاں ایوارڈ کی گئیں۔ اعلیٰ کارکردگی پر 11طلبہ اور 3اساتذہ کو ایوارڈز اور تمغوں سے نوازا گیا، معروف بزنس مین جناب غضنفر بلور صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اس موقع پر ریکٹر نسٹ، لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان ہلال امتیاز(ملٹری) (ریٹائرڈ) پرو ریکٹر ڈاکٹر آصف رضا اور پرنسپل SMMEڈاکٹر عبدالغفور بھی طلبہ، ان کے والدین، فیکلٹی اور دیگر آفیسرز کے ہمراہ موجود تھے۔سامعین سے خطاب کرتے ہوئے جناب غضنفر بلور نے معیشت میں گریجویٹس کے کردار پر روشنی ڈالی اور طلبہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انجینئرنگ کے علم کو اپنے اہداف کے حصول کے لئے استعمال کریں جس سے معاشرے میں خوشحالی آئے۔ پرنسپل ڈاکٹر عبدالغفور نے اپنے ابتدائی کلمات میں SMMEکی کامیابیوں کا خلاصہ پیش کیا اور بتایا کہ 2009میں SMMEکے آغاز سے اب تک دنیا بھر میں 371ویں پوزیشن پر آچکا ہے۔ماسٹرز پروگرام میں صدارتی گولڈ میڈل سات طلبہ کو عطاء کیا گیا جبکہ بیچلرز پروگرام میں حارث شہزاد کو صدارتی گولڈ میڈل عطا کیا گیا اور عمر فاروق کو چانسلرز گولڈ میڈل ملا۔ حمزہ جاوید نے ریکٹر گولڈ میڈل جیتا۔ بہترین ٹیچر، محقق اور کمیونٹی سروس ایوارڈز بالترتیب ڈاکٹر محمد ساجد، ڈاکٹر عماد الدین اور انجینئر نوید حس کو عطاء کئے گئے۔

مزیدخبریں