امریکا: مشتبہ پیکٹس ملنے کا سلسلہ جاری، کئی عمارتیں خالی کرا لی گئیں

Oct 26, 2018 | 09:30

ویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکی شہر نیویارک کے ٹائم وارنر سینٹر میں مشتبہ پیکٹ ملنے پر سی این این اور دیگر دفاتر کو خالی کرا لیا گیا۔ فلوریڈا میں بھی مشتبہ پیکٹس موصول ہونے پر پارسل آفس کو خالی کرانا پڑ گیا۔

امریکا میں دوسرے روز بھی مشتبہ پیکٹس ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔نیویارک کے ٹائم وارنر سینٹرمیں مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، سی این این کے آفس اور دیگر دفاتر کو خالی کرالیا گیا۔

اس سے قبل واشنگٹن میں بھی مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پرمقامی ریڈیو کی عمارت خالی کرالی گئی تھی، تاہم بعد میں یہ اطلاع غلط ثابت ہوئی۔ گزشتہ روز سابق صدر اوباما، ہیلری کلنٹن سمیت ٹرمپ کے 10ناقدین کو دھماکا خیز مواد کے حامل پارسل بھیجے گئے تھے۔

امریکی ایجنسیوں کے مطابق پارسل بھیجنے والے شخص کا تعلق فلوریڈا تک ہوسکتا ہے۔ جس کے بعد ریاست میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں