اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ، کشیدہ علاقوں میں خواتین سب سے زیادہ متاثرہوتی ہیں‘خواتین کے کلیدی عہدوں پرہونے سے متحرک معاشرہ تشکیل پاتا ہے‘ثالثی میں مہارت خواتین کوکلیدی عہدوں کیلئے موزوں بناتی ہے‘خواتین کوامن عمل اورمذاکرات سے دوررکھا جاناعدم مساوات ہے‘کشمیر، فلسطین کے تنازعات طویل عرصے سے حل طلب ہیں، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیراورفلسطین پرتوجہ مرکوز رکھے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے خواتین اورامن وسلامتی سے متعلق مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں میں خواتین آسان ہدف ثابت ہوتی ہیں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ خواتین کا بطورجنگی ہتھکنڈا استعمال کرکے استحصال کیا جاتا ہے، عدم استحکام، افراتفری سے خواتین پردیرپا اثرات پڑتے ہیں،ملیحہ لودھی نے کہا کہ خواتین کی امن عمل میں شراکت داری یقینی بنائی جائے، ثالثی میں مہارت خواتین کوکلیدی عہدوں کے لیے موزوں بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کوامن عمل اورمذاکرات سے دوررکھا جاناعدم مساوات ہے، خواتین کے کلیدی عہدوں پرہونے سے متحرک معاشرہ تشکیل پاتا ہے،پاکستانی سفیر نے کہا کہ کشمیر، فلسطین کے تنازعات طویل عرصے سے حل طلب ہیں، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیراورفلسطین پرتوجہ مرکوز رکھے۔
مقبوضہ علاقوں میں خواتین کوتشددکانشانہ بنایاجارہاہے،کشمیری خواتین حقوق کی پامالی رپورٹ پیش کرسکتےہیں:ملیحہ لودھی
Oct 26, 2018 | 10:28