اسلام آباد: جنگی مشق’ سی اسپارک‘ کے دوران امیر البحر کا ساحلی تنصیبات کا دورہ اور میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر، تربت اور اورماڑہ میں آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران ایڈمرل نے زمین سے فضاءمیں مار کرنے والے میزائلوں کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔پاک بحریہ کے زمین سے فضاءمیں مار کرنے والے میزائلوں نے نہایت کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔امیر البحر کو ساحلی تنصیبات کے دورے کے دوران مشق کی تازہ ترین صورتحال پر بریفننگز بھی دی گئیں۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے اپنے دورے میں افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ سی پیک سمیت پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔