وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان قیدیوں کاتبادلہ جلدممکن ہوگا، وزیراعظم کے دورہ چین کے بعدمعاہدے کی منظوری ہوگی۔لندن میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ سے بھی سینکڑوں جائیدادوں کی تفصیلات ملی ہیں، غیرقانونی طریقے سے بنائی گئیں جائیدادوں کیخلاف کارروائی ہوگی، سپریم کورٹ کی ہدایت ہے کہ اسحاق ڈارکوواپس لایاجائے،حوالگی مقدمات پربرطانوی حکومت سے مذاکرات ہوئے ہیں،پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان قیدیوں کاتبادلہ جلدممکن ہوگا،وزیراعظم کے دورہ چین کے بعدمعاہدے کی منظوری ہوگی.
پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان قیدیوں کاتبادلہ جلدممکن ہوگا:شہزاداکبر
Oct 26, 2018 | 22:09