حوثی باغیوں نے الحدیدہ بندرگارہ پر ہمارے بحری جہازوں کو روک رکھا ہے: یمنی حکومت

صنعا (اے پی پی) یمن میں قانونی حکومت کی اقتصادی کمیٹی نے باغی حوثی ملیشیا پر الزام عائد کیا کہ اس نے ملک کے مغرب میں واقع الحدیدہ کی بندرگارہ کے سامنے پٹرولیم مصنوعات لدے بحری جہازوں کو روک رکھا ہے جس کے سبب جہازوں کے داخلے اور ان پر لدے مال کو اتارے جانے میں تاخیر ہو رہی ہے۔کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا اب تک ایندھن کے 8 بحری آئل ٹینکروں کو روک چکی ہے۔ اس دوران تاجروں کو متعلقہ دستاویزات پیش کرنے اور حکومتی اجازت نامے حاصل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن