مولانا عبدالحمید وٹو کے انتقال پرسیاسی اورمذہبی رہنماؤںکا اظہارتعزیت

Oct 26, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری اورنامور خطیب مولانا عبدالحمید وٹو کے انتقال پر سعودی عرب کے وزیر اوقاف ، بحرین کے وزیر خارجہ ، شیخ جامعۃ الازہر مصر، فلسطین، اردن اور سعودی عرب کے سفراء ، وفاقی و صوبائی وزرائ، سیاسی و مذہبی رہنمائوں نے مولانا عبد الحمید وٹو کی وفات پر چیئرمین پاکستان علماء کونسل سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی بخشش اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ مولانا اسد زکریا کو قائم مقام سیکرٹری جنرل مقرر کردیاگیا۔ قبل ازیں مولانا عبدالحمید وٹو کو ان کے آبائی گائوں قلعہ دیدار سنگھ میں سپرد خاک کیا گیا۔

مزیدخبریں