لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) گذشتہ ماہ عالمی فٹبال باڈی فیفا کی جانب سے نارملائزیشن کمیٹی کے عہدیداروں کے نام سامنے آنے کے بعد سے فیصل صالح حیات اور ان کے حامی کمیٹی کی تقرری پر شدید احتجاج کررہے ہیں لیکن پی ایف ایف کے بحران کی وجہ سے نارملائزیشن کمیٹی کے تقرری کے فیصلے کو جو فیفا کونسل کے سب سے طاقتور سات ممبر بیورو نے لیا تھا۔ اب فیفا کونسل نے بھی اسکی توثیق کر دی ہے۔ فیفا ترجمان کے مطابق24 اکتوبر کو فیفا کونسل کا شنگھائی میں اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کی توثیق کی گئی۔