سانحہ ساہیوال کے مجرموں کا بری ہونا تشویش ناک امر ہے:جاوید قصوری

Oct 26, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب وصدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے مجرمان کا بری ہونا تشویش ناک امر ہے ۔سر عام فائرنگ کرکے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور المیہ یہ ہے کہ سی ٹی ڈی کوئی اہلکار مجرم ثابت نہ ہوسکا۔سانحہ ساہیوال کے مجرمان کا رہا ہونا صرف حکومت اور اداروں کی ناکامی نہیں، دراصل یہ پورے معاشرے کی ناکامی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں