دبئی (اے پی پی) دبئی میں تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے تعمیر ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی عمارت کے ڈھانچے کو گینز بک آف ورلڈ ریکاڈز میں شامل کر لیا گیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق دبئی میں تھری ڈی پرنٹر سے تعمیر ہونے والی2 منزلہ عمارت 640 مربع میٹر محیط ہے جبکہ اس کی اونچائی 9.5 میٹر ہے۔