سانحہ ساہیوال فیصلے کیخلاف جماعت اسلامی گوجرانوالہ کا مظاہرہ چیف جسٹس سے ازخود نوٹس کا مطالبہ

Oct 26, 2019

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی سٹی کے زیر اہتما م سانحہ ساہیوال کے فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔ جس کی قیادت سٹی امیر مظہر اقبال رندھاوا، صوبائی سینئر نائب صدر جے آئی یوتھ فرقان عزیز بٹ، سٹی صدر خرم سلیم کھوکھر نے کی۔ مظاہرین نے بینر و کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر'' انصاف کے علمبردارو سانحہ ساہیوال کے مظلوم یتیم بچوں کو انصاف دو'' اللہ کا قانون ہے خون کا بدلہ خون ہے، کے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مظہر اقبال رندھاوا نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے مجرموں کا بری ہونا تشویش ناک امر ہے۔ سرعام فائرنگ کرکے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا لیکن سی ٹی ڈی کوئی اہلکار مجرم ثابت نہ ہوسکا۔ سانحہ ساہیوال کے مجرموں کا رہا ہونا صرف حکومت اور اداروں کی ناکامی نہیں، پورے معاشرے کی ناکامی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ بچوں کی دادرسی کرتے ہوئے سانحہ ساہیوال کیس کے فیصلے کا ازخود نوٹس لیں اور انصاف کریں۔

مزیدخبریں