ایس ای سی پی نے فیوچرز بروکرزکیلئے ریگولیٹری فریم ورک کو آسان کر دیا

اسلام آباد ) نمائندہ خصوصی) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نیفیوچرز بروکرز کو کاروباری آسانیاں فراہم کرنے اور ان کی کاروباری لاگت کو کم کرنے کے پیش نظر فیوچرز بروکرز(لائسنسنگ اینڈ آپریشنز) ضوابط 2018میں ترامیم متعارف کر دیں ہیں۔ فیوچر بروکر کی مارکیٹ کو فروغ دینے اور ان کی کاروباری لاگت میں کمی کے لئے فیوچر بروکروں کے لئے کپیٹل بیلنس کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ ریگولیشنز میں ترامیم کے ذریعے فیوچر بروکرز کو آسانی فراہم کرنے کے لئے، نئے لائسنس کے حصول اور لائسنس کی تجدید کے طریقہ کار کو نہایت سہل بنا دیا ہے۔ درخواست گزار کو تمام ریگولیٹری شرائط کو پورا کرنے کا ایک حلف نامہ جمع کروانا ہو گا۔ اس سلسلے میں مشکل اور بھاری بھر کم دستاویز جیسے کہ جیسے کہ تعلیمی سرٹیفکیٹ، مالی وسائل اور ڈائریکٹرز اور سپانسرز کی تفصیلات فراہم کرنے کی شرائط ختم کر دی گئیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن