اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کو بہت سے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے آپ نے صرف مجرموں کا مقابلہ نہیں کرنا معاشرے کا سامنا بھی کرنا ہے، معاشرے میں آپ فرنٹ لائن میں کا کردار ادا کریں گے۔ جمعہ کو وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں 45ویں اے ایس پیز ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آ وٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا جسٹس کریں گے تو معاشرے میں اچھائی آئے گی، آپ انصاف نہیں کریں گے تو معاشرے میں انتشار پھیلے گا،، ایمانداری اور دیانت داری کو اپنا پیشہ بنا لیں۔انہوںنے کہا کہ ٹریننگ حاصل کرنے والے تمام افسران کو مبارک باد دیتا ہوںمیں جو بھی بولتا ہوں وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر بولتا ہوں،میں نے آج اس پریڈ میں تبدیلی دیکھی کہ ایک خاتون نے اس پریڈ میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ لیا۔ وزیر داخلہ نے کہا یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان مردوں کی ڈومینیشن کا معاشرہ ہے آپ اس وقت اپنے پروفیشن میں بہترین سلیکشن ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا آپ کی جب جہاں ڈیوٹی لگے میری آپ سے التجا ہے کہ اچھی کارکردگی دکھائیں اپنی بنیاد کو مضبوط بنائیں قبرستان ایسے لوگوں سے بھرا پڑا ہے جو بہت بڑے نام والے تھے،آپ اس معاشرے میں جائیں اور اصلاحات لائیں۔ انہوں نے کہا جب آپ یونیفارم میں ہوتے ہیں تو آپ پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، اپنے آپ کے علاوہ اپنے ماتحت لوگوں کا بھی خیال رکھیں، اس وقت ملک میں لا اینڈ آرڈر کتنا اچھا اور خراب ہے میں اس پر بات نہیں کروں گا، مگر آپ جانتے ہیں کہ حالات کیا ہیں۔