کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے:امریکی اراکین کانگریس کابھارتی سفیرکو خط

امریکی اراکین گانگریس نے واشنگٹن میں بھارتی سفیر کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق اراکین کانگریس نے اپنے خط میں استفسار کیا کہ کشمیر میں ذرائع مواصلات کب بحال ہوں گے اور گرفتار کشمیریوں کیلئے قانونی ضابطے کس طرح پورے کئے جارہے ہیں۔اراکین کانگریس نے اپنے خط میں انتہائی اہم سوال کیا کہ آگاہ کیا جائے کہ پانچ اگست کے بعد سے گرفتار کشمیریوں کی تعداد کتنی ہے اور اس میں بچوں کی تعداد کتنی ہے۔اراکین کانگریس نے صحافیوں کو کشمیر جانے کی اجازت نہ ہونے پر استفسار کیا ہے،اس کے علاوہ کرفیو کی پابندی اور نرمی کے بارے میں مطلع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن