پنجاب لائف سٹاک بریڈنگ سکیم، ہزاروں ایکڑزمین کی لیز میں توسیع کی درخواست مسترد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے پنجاب لائف سٹاک بریڈنگ سکیم کے تحت ہزاروں ایکڑزمین کی لیز میں توسیع سے متعلق درخواست مسترد کر تے ہوئے تمام زمین کو واگزار کرانے کا حکم دیدیا ہے۔سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتا یا کہ1960 میں پنجاب حکومت نے جانوروں کے چارے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سکیم شروع کی تھی اس سکیم کے تحت 50 ہزار ایکڑ زمین لیز پر دی گئی تھی،1980میں سکیم میں 20 سال کی توسیع کی گئی،2000 میں یہ سکیم ختم کر دی گئی جس کے بعد لیز میں توسیع نہیں کی گئی۔ ڈسٹرک کورٹ کے فیصلے کے بعد ابھی بھی ہزاروں ایکڑ زمین لوگوں کے قبضے میں ہے۔ پنجاب بورڈ آف ریونیو نے لیز میں توسیع سے متعلق سفارش کی تھی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودہ نے بھی مالکانہ حقوق دینے کی سفارش کی تھی، جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا قانون کے مطابق اس لیز میں توسیع نہیں ہو سکتی۔کوئی عدالت ایسا حکم نہیں دے سکتی۔ ڈسٹرکورٹ نے لائف سٹاک بریڈنگ سکیم کے تحت زمین کی لیز میں تا حیات توسیع کا حکم دیا تھا جس پر لاہور ہائی کورٹ نے سکیم میں توسیع کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے لیز میں توسیع کی درخواستیں خارج کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن