اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا ، پارلیمنٹ ھاؤس کے سبزہ وار میں تقریب منعقد ہوئی سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور چیرمین خصوصی پارلیمانی فخرامام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کشمیرکمیٹی پاکستان اور کشمیر کا مستقبل ایک ہے۔سپیکر اسد قیصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔کشمیر کی صورتحال بہت خراب ہے، کشمیریوں پر بہت مشکل دور ہے، اسد قیصرنے کہا کہ ادویات اور خوراک کی شدید قلت ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیر بارے قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔اکیاسی روز سے مقبوضہ کشمیر کا مکمل لاک ڈاؤن ہے، اسد قیصرنے کہا کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کی بھرپور آواز بلند کی۔پارلیمنٹ نے کشمیر پر دو اجلاس کیے۔پارلیمنٹ نے کشمیر پر دو مشترکہ قراردادیں منظور کیں،دنیا بھر کی پارلیمنٹ کو قراردادوں می کاپیاں بھیجی گئیں، اسد قیصر نے کہا کہ انٹرنیشنل پارلیمانی کانفرنسز میں کشمیر کا معاملہ بھرپور اور موثر انداز میں اٹھایاگیا ۔دنیا بھر کی پارلیمانوں کو خطوط لکھے اور درخواست کی کہ مقبوضہ کشمیر میں پارلیمانی وفود بھجوائے، اسد قیصر نے کہا کہ بھارت میں مودی کے اقدامات کی وجہ سے اقلیتوں کو محفوظ نہ ہونے کا خطرہ ہے۔پارلیمنٹ انشا اللہ کشمیریوں کی آواز بنے گی ، اس موقع پر چیرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیر کی آواز بھرپور انداز میں اٹھائی جا رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا معاملہ بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنسز میں اٹھایا گیا۔مقبوضہ کشمیر کے اسی لاکھ افراد ظلم کا شکار ہیں۔مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو گرفتار کیا گیا ہے۔مودی حکومت صرف ہندوتوا پر یقین رکھتی ہے۔انسانی حقوق کونسل نے بھارتی مظالم کے حوالے سے دو رپورٹس جاری کی ہیں۔پاکستان ہر فورم پر کشمیرکا معاملہ اٹھارہے ہیں،چین نے اقوام متحدہ میں ہماری مکمل حمایت کی ۔پاکستان اور کشمیر کا مستقبل ایک ہے۔
پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں مظاہرہ
Oct 26, 2019