اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کار کے رینٹل ریفرنس میں سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کے جسمانی ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود کے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،نیب پراسیکیوٹر نے ملزم رسول خان محسود کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔عدالت رسول خان محسود کے جسمانی ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ملزم کو 30 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔
کار کے رینٹل ریفرنس،سابق ایم ڈی پیپکو رسول محسود کے جسمانی ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع
Oct 26, 2019