ٹوکیو پولیس ہالووین تہوار سے قبل چوکس

 جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی پولیس انتظامیہ نے نواحی علاقے شیبویا میں ہالووین تہوارپر ممکنہ بدنظمی سے نمٹنے کے لیے کئی سو اہلکار تعینات کرنے فیصلہ کیاہے۔ ہالووین کے موقع پر کاسٹیوم پہنے افراد میں کسی تصادم یا حادثے سے گریز کے لیے ان اہلکاروں کو متعین کیا جائے گا۔ہجوم کی صورتحال کے اعتبار سے ضرورت پڑنے پر تعلقات عامہ کا دستہ ڈی جے پولیس، شیبویا سٹیشن کے نزدیک معروف چوراہے کے نزدیک روانہ کیا جا سکے گا۔دستے کے ساتھ موجود پولیس اہلکار امن عامہ برقرار رکھنے کے لیے ہلکے پھلکے انداز میں جاپانی اور انگریزی زبانوں میں ہدایات دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن