امریکی عدالت نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذےکی تحقیقات کو قانونی قرار دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت کے جج نے رولنگ دی کہ صدر کے مواخذے سے متعلق ڈیموکریٹس کی جانب سے انکوائری قانونی عمل ہے۔عدالت کی جانب سے محکمہ انصاف کوہدایت جاری کی گئی ہے کہ اسپیشل کونسل نے جو خفیہ شواہد جمع کیے ہیں وہ مواخذے کی تحقیقات کرنے والوں کے حوالے کر دیے جائیں ۔امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مواخذے کی کارروائی کے لیے تحقیقاتی عمل فریب ہونے کا موقف مسترد کر دیا ہے۔
امریکی عدالت نے ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات قانونی قراردیدیں
Oct 26, 2019 | 11:48