امریکی ارکان کانگریس نے مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل فوجی محاصرے اورمواصلاتی بندش پر گہری تشویش ظاہرکی ہے۔
واشنگٹن میں بھارتی سفیرکوبھیجے گئے ایک خط میں انہوں نے بھارت پرزوردیاکہ وہ کانگریس کے ا رکان اورغیرملکی صحافیوں کومقبوضہ وادی میں رسائی دے اورمواصلاتی بندش ختم کرے۔خط میںبھارت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل370 کے خاتمے اورمقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کے نفاذ پر بھی تشویش کااظہارکیاگیا۔ارکان کانگریس نے مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی رہنمائوں اورکارکنوں کی گرفتاری اورکشمیری عوام کیخلاف چھرے والی بندوق کے استعمال پربھی سخت تنقید کی ۔