پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی کینیائی ہم منصب سے ملاقات

Oct 26, 2019 | 15:08

ویب ڈیسک

 پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کینیا کے دورہ کے دوران اپنے کینیائی ہم منصب میجر جنرل فرانسس اوگولا سے موئی ائر بیس پر ملاقات کی اس موقع پرپیشہ وارانہ دلچسپی اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق کینیا کی فضائیہ کے کمانڈر نے برسوں سے پاک فضائیہ کے حربی اور پیشہ وارانہ اعلی معیارات کو سراہا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کینیا کی فضائیہ کو عسکری اور ہوا بازی کے مختلف شعبوں میں تربیت کی پیشکش کی۔ دونوں رہنمائوں نے دونوںملکوں کی فضائی افواج کے مابین موجودہ قریبی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔ قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ کو کینیا ایئر بیس آمد کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ایک چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کینیا کی فضائیہ کے پاس موجود طیاروں اور دیگر فضائی سازوسامان کا بھی معائنہ کیا۔ قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے کینیا کی دفاعی کابینہ کی سیکرٹری راشیلے اومامو، کینیا کی دفاعی فورسز کے سربراہ جنرل سامسن مواتھیتھی اور کینیائی آمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل والٹر راریا سمیت اعلی سول و عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
 
 

مزیدخبریں