پی ڈی ایم جلسوں میں 3 صوبوں کے عوام نے حکومت کیخلاف فیصلہ دیدیا،رانا تنویر 

اسلام آباد ( محمد نواز  رضا۔ وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر  و پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہا ہے  کہ گوجرانوالہ ، کراچی اور کوئٹہ کے جلسوں  میں تین صوبوں کے  عوام نے  موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا  پشاور  کے جلسہ  کے بعد پورے ملک کے عوام  کا موجودہ حکومت پر عدم اعتماد ہو جائے گا  جب کہ لاہور  کے تاریخی  جلسہ کے بعد  عوام کا سمندر  وفاقی دار الحکومت  اسلام آباد کی طرف رخ کرے گا سب کچھ اپنے ساتھ  بہا لے جائے گا  اب اس سمندر کو کوئی نہیں روک سکے گا  پاکستان ڈیمو کریٹک  موومنٹ  کے جلسوں میں لاکھوں عوام  کی شرکت  موجودہ حکومت  کے خلاف ریفرنڈم  کی حیثیت رکھتا ہے  قبل اس کے کہ  عوام کا ریلا  اسلام  آباد کی طرف رواں دواں   ہو عمران خان  کو خود اقتدار  سے الگ ہو جانا چاہیے  پی ڈی ایم  کی  کسی سے ذاتی  عناد  ہے   اور  نہ  ہی کسی ادارے سے تصادم  کی پالیسی پر  عمل پیرا  ہے  بلکہ  ہم  مہنگائی  سے ستائے ہوئے عوام  کو موجودہ حکومت  سے نجات دلانے  کی جدو جہد  کر رہے ہیں ان  شا اللہ پی ڈی ایم اپنے اہداف  حاصل  کر لے گا   انہوں نے  یہ بات  اتوار  کو  نوائے وقت  کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی  رانا  تنویر حسین  نے کہا کہ عمران خان کی بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کو انجام تک پہنچانے کا وقت آگیا جن لوگوں نے آئین اور قانون سے کھلواڑ کیا اب ان   کو  جانا ہی پڑے گا   انہوں نے  ایک سوال  کے جواب میں   کہا   کہ کراچی واقعہ نے ریاست کے اوپر ریاست کی بات کو  درست ثابت  کردیا   تین بڑے شہروں  میں  ہونے والے جلسوں  میں ووٹ کو  عزت  دو  کے حق میں فیصلہ دے دیا  ہے  انہوں نے کہا  کہ  آٹا  ،  چینی اور  دیگر  اشیائے ضروریہ  عوام کی  رسائی سے باہر  ہوتی  جا رہی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن