مریم کے کریڈٹ پر نواز شریف کی بیٹی ہونے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں: شہباز گل

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی‘ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قوم نواز شریف اور مریم نواز کو مسترد کر چکی ہے۔ شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ملک مخالف بیانیہ پر قوم نے بانی ایم کیو ایم کو مسترد کیا اور اب قوم سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو بھی مسترد کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کا خیال ہے کہ وہ بڑے صوبے سے ہیں ان سے مختلف برتا ہو گا تو وہ غلطی پر ہیں کیونکہ ملک مخالف بیانیہ رکھنے والوں سے ایک ہی جیسا برتا ہو گا۔ شہباز گل نے کہا کہ منصوبوں میں کرپشن اور لوٹ مار کی پاداش میں چھوٹے میاں پابند سلاسل ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اورنج منصوبے کی وجہ سے پنجاب حکومت 40.62  ملین امریکی ڈالر ادا کرے گی اور خطیر رقم ایک منصوبے پر خرچ کر کے عوامی فلاح وبہبود کو نظرانداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا وطیرہ رہا ہے پہلے مہنگے منصوبوں اور پھر سبسڈی کی مد میں ملک کو لوٹتے رہے اور پھر انہی منصوبوں میں کرپشن کرنے والے کو شکریہ کہا جا رہا ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو باشعور کر چکے ہیں اب پائی پائی کے حساب کا شور ہو گا شکریہ کا نہیں۔ شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ نواز شریف کی بیٹی ہونے کے علاوہ آپ کے کریڈٹ پر سوائے جھوٹ کے اور کچھ نہیں۔ آپ کے پاس بچوں کے نام پر سیاست کے سوا بتانے کو کچھ نہیں۔ مزار قائد کی توہین پر  قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...