اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد آج (پیر )دوبارہ ہوں گے ۔قومی اسمبلی میں 26آئینی ترمیم اور پاک چین اقتصادی راہ دار ی (سی پیک)اتھارٹی بل پیش کئے جائیں گئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ایک بار پھر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔سینیٹ اجلاس میں مختلف بل اور قراردادیں پیش کی جائیں گی۔سینیٹ سیکر ٹریٹ کی جانب سے74نکاتی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 18نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس (آج)پیر کو سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شام5بجے ہو گا ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 18نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی میں 26آئینی ترمیم اور پاک چین اقتصادی راہ دار ی (سی پیک)اتھارٹی بل پیش کئے جائیں گئے۔ریڈیو پاکستان سے700سے زائد ملازمین کی برطرفی اور ملک میں لو گیس پریشر پر توجہ دلائو نوٹسز بھی پیش کئے جائیں گئے۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سہ پہر4بجے ہو گا ،سینیٹ سیکر ٹریٹ کی جانب سے74نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے،جس کے مطابق سینیٹ اجلاس میں مختلف بل اور قراردادیں پیش کی جائیں گی
قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج دوبارہ ہونگے
Oct 26, 2020