گھریلو تنازعات‘ ساہیوال میں طالبعلم‘ 2 نوجوانوں‘ ایک لڑکی کی خودکشی

Oct 26, 2020

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) گھریلو تنازعات پر ایک طالب علم سمیت تین نوجوانوں اور 18سالہ لڑکی نے زہر پی کر خودکشی کر لی۔ چک97۔نائن۔ایل میں گھریلو تنازعہ پر محمد نواز کے26 سالہ بیٹے شاہ نواز نے تیزاب پی لیا۔ داد بلوچ کے محمد عالم کے16سالہ طالب علم بیٹے جاوید نے والدین سے ناراض ہو کر زہریلی زرعی سپرے پی کر‘ گائوں ٹھٹھہ کے وسیم کی18سالہ بیوی فاطمہ نے کالا پتھر پی کر اور دارا کے بیٹے 18سالہ ندیم نے فینائل پی کر خود کشی کر لی۔ چاروں کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا۔ جہاں چاروں دم توڑ گئے۔

مزیدخبریں