سنتیاگو (اے پی پی) چلی میں ہزاروں لوگ حکومتی معاشی پالیسیوں کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دارالحکومت سانتیاگو کی سڑکو ں پر نکل آئے اور سڑکیں میدان جنگ بن گئیں، مظاہرین نے سکیورٹی اہلکاروں پر پتھرائوکیا۔ سانتیاگو میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور حکومت مخالف مظاہروں میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، جھڑپوں کے دوران متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔