قانونی کوششوں سے اگلے فیٹف اجلاس میں درجہ بہتر بنانے میں مدد ملے گی: حماد اظہر

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر  نے کہا ہے کہ پاکستان کی قانونی کوششیں دوسرے ممالک کے لئے مثال بن چکی ہیں، جب کہ پارلیمنٹ کی طرف سے کی جانے والی قانون سازی اکتوبر کی جانچ اور آئندہ سال کے وسط کی جانچ میں مدد دے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا  کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے2  ایکشن پلان پر کام کر رہا ہے، ان میں سے ایک پاکستان کیلئے زیادہ چیلنجنگ ہے جو جامع بھی ہے۔ حماد اظہر  نے کہا کہ پارلیمنٹ نے قانون سازی کر کے گزشتہ دس برس سے زیر التوا قانون کو پاس کیا،  پاکستان کی قانونی کوششوں کو دنیا کے دیگر ممالک کیلئے رول ماڈل قرار دیا گیا۔  حکومت اب ان قوانین پر عملدرآمد کے لیے عمل پیرا ہے۔ ان قوانین کے اطلاق سے آئندہ اجلاس میں پاکستان کی درجہ بندی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...