اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت پاکستان میں انتشار چاہتا ہے،عمران خان کے خلاف مہم پر بھارت میں جشن منایاجارہاہے،عمران خان دنیاکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتاہے،پی ڈی ایم کی پچھلے جلسے کی تقریروں سے کس کو فائدہ پہنچا؟ کیا پی ڈی ایم نے بھارتی مظالم پر کوئی بات کی؟ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ عمران خان کے خلاف مہم پربھارت میں جشن منایاجارہاہے،عمران خان دنیاکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتاہے،عمران خان نے فلسطین کی بات کرکے بڑی بڑی طاقتوں سے دشمنی مول لی، کیاوجہ ہوسکتی ہے بھارت کی نوازشریف سے اتنی محبت کی؟نوازشریف نے سجن جندال کو بغیر ویزا مری بلایا،مراد سعید نے کہا کہ یہ اظہاررائے کی آزادی ہے کہ مفروراورکرپشن کے ملزمان قوم سے خطاب کرتے ہیں،پی ڈی ایم کی پچھلے جلسے کی تقریروں سے کس کو فائدہ پہنچا؟ کیا پی ڈی ایم نے بھارتی مظالم پر کوئی بات کی؟کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت پاکستان میں انتشار چاہتا ہے۔وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید ہے کہا ہے کہ بھارت کیوں نوازشریف سے اتنی محبت کر رہا ہے؟پی ڈی ایم کے سرکس میں وزیر اعظم عمران خان پر الزامات پر بھارت جشن منارہا ہے، پاکستان اور عمران خان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہورہی ہے،عمران خان کی کوئی کرپٹ نہیں، وہ دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال سکتے ہیں، نوازشریف کے حوالے سے وزارت داخلہ نے برطانیہ خط لکھا ہے، اگرضرورت پڑی تونوازشریف کو لینے خود عمران خان جائیں گے، پی ڈی ایم کے سرکس میں وزیر اعظم عمران خان پر الزامات پر بھارت جشن منارہا ہے، بھارت کا ایسا کونسا گریٹر گیم ہے جس میں عمران خان رکاوٹ ہے۔مراد سعید نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا وجہ تھی 54 سال تک یو این میں کشمیر پر بحث نہیں ہوئی، نواز شریف بھارت جاتا تو حریت رہنمائوں سے ملاقات نہیں کرتا تھا، حریت رہنمائوں سے ملاقات نہ کر کے اذپ نے فائدہ پہنچایا یا نقصان؟انہوں نے بھارتی معروف صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برکھا دت لکھتی ہے کہ نواز شریف نے کٹھ منڈو میں چھپ کر مودی سے ملاقات کی۔مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کی تقسیم کی خواہش رکھنے والوں کو شکست فاش دینا ہے، پاکستان اور عمران خان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہورہی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریہ کو وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے رکھا، پاکستان دنیا میں سیاحت سے جانا جانے لگا ہے، عمران خان نے ختم نبوت کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑا، پاکستان کی قربانیاں دنیا کے سامنے رکھی گئیں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی طیارے گرائے گئے، انہیں پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو توڑنے کی خواہش رکھنے والا بھارت، کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والا بھارت، پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر سازشیں کرنے والا بھارت، کیا وجہ ہے کہ بھارت ایک دم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتا ہے، بھارت نے جب بھی پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھا اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔