بھارت: سانپ کے کاٹنے  سے 3  بہنیں ہلاک

ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع سمدیگا کی رہائشی 3 بہنیں سانپ کے کاٹنے کے بعد فوری طور پر طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سانپ نے بچیوں کو رات کے اس وقت کاٹا جب تینوں بچیاں فرش پر سو رہی تھیں، گاؤں میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کے باعث بچیوں کو ہسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس کو بلانا ممکن نہ تھا چنانچہ توہم پرستی کے باعث بچیوں کو تانترک (ہندوؤں کے مذہبی رہنما) کے پاس لے جایا گیا۔ جب پوری رات بین کرنے سے بھی بچیاں ٹھیک نہ ہوئیں تو صبح کے وقت پولیس کے قائل کرنے پر اہلخانہ بچیوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے پر راضی ہوئے لیکن ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی تینوں بچیاں دم توڑ چکی تھیں۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں بالترتیب8، 10اور 12 سال ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...