پاکستان، افغانستان تجارت و سرمایہ کاری فورم کا2روزہ سیمینار آج ہوگا 

 اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) پاکستان و افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارتی و اقتصادی روابط ، خطے کی معاشی ترقی و خوشحالی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ  نے پاکستان افغانستان تجارتی و سرمایہ کاری فورم کے دور روزہ اجلاس کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی ۔ قومی اسمبلی سے جاری ہونے والے بیان کے تحت سیمینا ر آج(پیر) اسلام اآباد میں شروع ہو گا جس  میں پاکستان اور افغانستان کے اراکین پارلیمنٹ ، تجارتی وفود ، اعلیٰ حکومتی عہداران ، متعلقہ وزارتوں کے نمائندے اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ دوروزہ سیمینا ر میں دوطرفہ تعاون کے لیے نئی راہیں ہموا رکرنے کے مواقع اور اسلام آباد اور کابل کے مابین تجارتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کے لیے امور کو زیر غور لایا جائے گا۔قومی اسمبلی کو اس سیمینار کے انعقاد میں USAID کا تعاون حاصل ہے جو خطے میں رابطہ کاری اور اشتراکیت کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سیمینار کے دوران ہونے والے بین الپارلیمانی مباحثوں ، تبادلہ خیال اور ملاقاتوں میں خطے کی رابطہ کاری کو موثر بنانے کے اقدامات کا جائز لیا جائے گا اور دوطرفہ تجارتی روابط کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے حکمت عملیوں کو زیر بحث لایا جائے گا تاکہ دونوںممالک کیدرمیان ایک مثبت معاشی  لائحہ عمل کیلیے شفارشات مرتب کی جا سکیں۔ اس سیمینار میں پاک۔افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں مشکلات کو کم کرنے کیلیے اقدامات کا سمیت تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع کو پیدا کرنے اور زرعی شعبے ، لائیو سٹاک، معدنیات اور خدمات کے شعبے میں مواقع سے استفاد کرنے کے لیے موضوعات کو زیر غور لایا جائے گا۔سیمنار کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان خطاب کریں گے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ افغان وولسی جرگہ کے اسپیکر میر رحمان رحمانی اور افغانستان کے وزیر تجارت نثار غوریانی بھی خطاب کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...